Gujrat Online Banner
Gujrat Online Add Gujrat Online Add

Poetry

Comments

Gujrat Online Adds

The News International

The News International

Gujrat Online Adds

The News International

ACIL


شعری مجموعہ

غمِ دنیا رہے اس میں کہ تیری یاد رہے

دل کا ویرانہ کسی طور تو آباد رہے

حسن کا سب سے زیادہ ہے تناسب جس میں 

اس قبیلے کے مخالف مرے اجداد رہے

یاد تیری رہے ہر وقت یوں ساتھ اب دل کے

جس طرح مجھ پہ نگہباں مرا ہمزاد رہے 

میں بھی اس زلف کی زنجیر ہلانا چاہوں 

سطوتِ حسن مگر مانعِ فریاد رہے

تم جو خوش ہو مجھے پابندِ سلا سِل کر کے

وقت سب سے بڑا منصف ہے تمہیں یاد رہے

آنے پائے نہ ہو شہر کی اس سمت کبھی

اِس تگو دو میں مرے گاﺅں کے افراد رہے

میں تو اک بھیڑ میں رو پوش رہا ہوں عاصم 

مجھ سے انجان مرے عہد کے نقاد رہے


امین عاصم
Latest Updates

غزل
Latest Updates

Hira Akhtar

وارث شاہ

احتشام دھامہ

بابا فرید

بابا بلھے شاہ

جمشید اعظم

سید عابد بخاری
Copyrights © Reserved 2009-2012. Gujrat Online . Info