Gujrat Online Banner
Gujrat Online Add Gujrat Online Add

Recipes

Comments

چائنیز بریانی

smilingKitty
اشیاء:
چاول ایک کلو
انڈے ایک درجن 
پھول گوبھی آدھ پاؤ
مٹر ایک سیر
مرغی یا بکری آدھ کلو
پیاز کلو
آلو کلو
گاجر کلو
لہسن ادرک چھٹانک 

ترکیب:
انڈوں کو پھینٹ کر برائے نام گھی میں اس طرح تل لیں کہ چورا سا بن جائے۔ گوشت کو نمک کے پانی میں ابال کر ریزے ریزے علیحدہ کر کے تل لیں۔ آلو کاٹ چپس کی طرح باریک باریک بادامی رنگ کے تل لیں۔ گاجر کے ٹکڑے اور پیاز باریک لچھے دار کاٹ کر سرخ کر لیں۔ گھوبھی اورمٹر بھی تل لیں۔ خیال رہے کوئی چیز بھی زیادہ تیز نہ ہو جائے ورنہ ذائقہ خراب ہو جائے گا۔ تھوڑا سا گھی گرم کر کے تلی ہوئی تمام اشیاء کو لہسن ادرک بگھار میں ڈال دیں اور یخنی کی طرح تیار کر کے اتار لیں۔ چاولوں کو ابال لیں۔ جب ایک کنی رہ جائے تو اتار لیں۔ ایک تہہ چاول کی اور ایک تہہ تیار شدہ یخنی کی دم دے کر دم پر رکھ دیں۔ جب تیار ہو جائے تو ڈش میں چاروں طرف سلاد کے پتے رکھ کر چاولوں کو اس خوبصورتی سے اتار یں کہ مصالحے کی پوری تہہ اوپر کی طرف رہے۔ ٹماٹر کی چٹنی کا ہلکا ہلکا چھڑکاؤ کر یں ۔ نہایت لذیذ ڈش تیار ہو گی۔

ڈونٹس
فالودہ قلفی
چاول کے پکوڑے
رس ملائی
لبنانی کباب
فروٹ سلاد
فش بریانی
کو کو نٹ کیک
چاکلیٹ آئس کریم
چٹپٹے دیسی نوڈلز
منی پیزہ
زنگر برگر
کدائف
فنگر چکن
کو کو نٹ ٹرائفل
سویوں کی کھیر
چاکلیٹ براﺅنیز
وکٹوریہ سینڈوچ کیک
چکن فجیتا پیزا
چکن جنجر سوپ
اورنج یوگرٹ اینڈ نٹ کیک
پشاوری آئس کریم
ڈبل روٹی کا حلوہ
چنے کی دال
چائنیز بریانی
چرغہ روسٹ
قیمے والا پیزا
قیمے کا سینڈوچ
سپرنگ رول
املی کی چٹنی
بیسن کا حلوہ
شیر خرمہ
کشمیری بریانی
کوکو نٹ مٹر پلاﺅ
سندھی بریانی
چاولوں کا زردہ
سلونی بریانی
گڑ والے چاول
انڈے کا حلوہ
اچار گوشت
تلی ہوئی مچھلی
شاہی حلیم خاص
رائس پراٹھا رول
سادہ بریانی
Copyrights © Reserved 2009-2012. Gujrat Online . Info